سان ڈیاگو: ایک جج نے عارضی طور پر تصفیے کی منظوری دی جس کے تحت ہنڈا سوِک ہائبرڈ کاروں کے مالکان کو ایندھن کی بچت کے کیس میں 200 ڈالر ادا کیے جائیں گے۔ مالکان نے الزام عائد کیا تھا کہ ایندھن کی بچت کی خوبی کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا۔ اس فیصلے میں جج نے ایک کار مالک کی سمال کلمیز کورٹ میں فتح اور زیادہ ہرجانہ وصول کرنے کی دلیل کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فیصلہ کیا۔
بڑے جج ٹموتھی ٹیلر نے کہا کہ تصفیے کا مطلب ہے کچھ لینا اور کچھ دینا۔
سمال کلیمز کورٹ والے کیس نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی جس میں لاس اینجلس کی ایک خاتون نے ہنڈا کے خلاف پچھلے ماہ ایک سمال کلیم عدالت میں 9867 ڈالر ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا، جبکہ کارساز ہنڈا نے اس کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔