ٹوکیو: کے ڈی ڈی آئی اور اوکیناوا سیلولر نے جمعے کو کہا کہ اےؤ اسمارٹ پاس کی ممبرشپ یکم مارچ کو سروس کے اجرا کے چار دن بعد ایک لاکھ کی حد عبور کر گئی تھی۔
500 سے زیادہ مقبول عام ایپس کے لامحدود ڈاؤنلوڈ کی سہولت دینے کے علاوہ اےؤ اسمارٹ پاس ڈسکاؤنٹ کوپن، پوائنٹ سروس، تصاویر اور ویڈیوز کے لیے 10 جی بی کی اسٹوریج، اور بہتر شدہ سیکیورٹی اور سپورٹ صرف 390 ین (بشمول ٹیکس) ماہانہ میں مہیا کرتا ہے۔
کے ڈی ڈی آئی اور اوکیناوا سیلولر اپنی پیش کردہ ایپس اور سروسز کی فراہمی جاری رکھیں گے اور نئے اور پہلے ہی کئی ایک ایپس استعمال کرنے میں ماہر اسمارٹ فون صارفین کو مفت اور محفوظ انداز میں پسندیدہ ایپس اور سروسز استعمال کرانا جاری رکھیں گے۔