ٹوکیو: 36 سالہ اداکارہ ریوکو یونیکورا 54 سالوں میں پہلی جاپانی فنکارہ ہوں گی جو جولائی میں براڈوے میں دوسرے فنکاروں سے مل کر”شیکاگو” میں فن کا مظاہرہ کریں گی۔ میوشی اومیکی 1958 میں براڈوے میں فن کا مظاہرہ کرنے والی آخری جاپانی اداکارہ تھیں۔
یونیکورا، جو روکسی ہارٹ کا کردار ادا کرتی ہیں، نے کہا کہ وہ انگریزی میں پرفارم کرنے کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ “میرا خیال ہے کہ میں پیدا ہی اسٹیج پر روکسی کا کردار ادا کرنے کے لیے ہوئے تھی،” انہوں نے رپورٹروں کو بتایا۔
یونیکورا نے “شیکاگو” کے جاپانی ورژن میں 2008 اور 2010 میں پرفارم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے ہفتے میں تین سے چار بار انگریزی کا مطالعہ کرتی رہی ہیں، اس امید پر کہ ایک دن ان کا امریکہ میں پرفارم کرنے کا خواب پورا ہو گا۔