ڈی پی جے نے چائلڈ الاؤنس پالیسی پر اپوزیشن کے دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے جمعے کو کہا کہ اس نے اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو پارٹی کی چائلڈ الاؤنس پالیسی کے سلسلے میں درخواست سے اتفاق کیا ہے۔

دونوں اطراف نے جمعرات کی رات ایک معاہدہ تشکیل دیا جس کے تحت حکومت 2009 میں ڈی پی جے کے اقتدار میں آنے سے قبل ایل ڈی پی کے زیر استعمال منصوبے کی روح کے مطابق تبدیلیاں کرے گی۔ الاؤنس مہیا کرنے کی سالانہ لاگت موجودہ 2.7 ٹریلین ین سے کم ہو کر قریباً 2.3 ٹریلین ین تک آ جائے گی، جس کے مطابق 3 سال سے مڈل اسکول تک جانے کی عمر کے بچے کو دئیے جانے والے الاؤنس کو موجودہ 13000 ین سے کم کر کے 10000 کر دیا جائے گا۔

چائلڈ الاؤنس کا معاملہ مشکلات سے معمور رہا ہے اور اس سے سیاسی جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوئے ہیں، چونکہ ہر فریق آمدن کے درجے اور ویلفیئر کی مد میں ادا کی جانیوالی رقوم کے سلسلے میں چھوٹی چھوٹی ترامیم پیش کر رہا تھا۔

معاہدے پر پہنچنا مشکل تھا چونکہ ایل ڈی پی اور نیو کومیتو نے پرانے نظام کی طرف واپسی کی حمایت کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.