ٹوکیو: سپریم کورٹ نے جمعے کو ایک آدمی کی اپیل مسترد کر دی جسے بلوغت سے قبل ایک نوجوان ماں اور اس کی نومولد بچی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
تاکایوکی اوتسوکی نے 18 سال کی عمر میں یاماگوچی صوبے کے ہیکاری شہر میں 14 اپریل 1999 کو ایک 23 سالہ خاتون یویوئی موتومورا کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، جبکہ اس سے پہلے اس نے مقتولہ کی 11 ماہ کی بیٹی یوکا کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا تھا۔
اوستوکی نے فروری میں کورٹ میں اپیل دائر کی، لیکن عدالت عظمی نے اس کی اپیل مسترد کر دی۔
اس فیصلے نے عوام کی تصور کو گرفت میں میں رکھنے والے ایک کیس کا باب بن کر دیا، جس میں ایک غمزدہ باپ اور خاوند ہیروشی موتسومورا نے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے برسوں جنگ کی۔
اس ہائی پروفائل کیس نے جاپان میں یہ بحث بھی چھیڑی کہ کم عمر میں سنگین جرائم کے مرتکب مجرموں سے کیسے نپٹا جائے اور انہیں میڈیا میں نام لے کر پکارا جانا چاہیے یا نہیں۔