ٹوکیو: 1000 کے قریب ریل پرستار ٹوکیو اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جمعہ کی صبح 10:47 پر اکٹھے ہوئے تاکہ شِن-اوساکا کے لیے 300 سیریز شنکانسِن کی آخری سروس کا نظارہ کر سکیں۔
300 سیریز، جس نے 1993 میں نوزومی کے نام سے خدمات کا آغاز کیا تھا، اپنے آغاز کے وقت انقلابی گردانی گئی تھی۔ ان کی تیز ترین رفتار 270 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جس مطلب ہے کہ ٹوکیو اور شِن-اوساکا کے مابین فاصلہ 150 منٹ میں طے ہوتا تھا۔
جے آر توکائی نے کہا 300 سیریز کی ریل گاڑیاں ریٹائر کر دی جائیں گی اور ان کی جگہ توکائیدو اور سانیو لائنوں پر مزید کم توانائی والے ماڈل متعارف کروائے جائیں گے۔