شمالی کوریا کا راکٹ ‘محفوظ’ راستہ اختیار کرے گا، سائنسدان

سئیول: ایک شمالی کوریائی سائنسدان نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کی طرف سے اگلے مہینے چھوڑا جانے والا راکٹ ماضی میں چلائے گئے راکٹوں کے برعکس”محفوظ” راستہ اختیار کرے گا۔ ماضی میں راکٹ جاپانی فضاؤں میں آ گھستے تھے۔

پیانگ یانگ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ 12 سے 16 اپریل کے دوران ایک راکٹ داغے گا جس کے ذریعے سیارہ مدار میں پہنچایا جائے گا۔ یہ اعلان امریکہ سے معاہدے کے صرف 16 دن بعد سامنے آیا ہے جس میں شمالی کوریا نے غذائی امداد کے بدلے طویل مار والے راکٹوں کے تجربات معطل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

“مدار تک جانے والی یہ پرواز ملک کی ترقی کرتی ہوئی ‘تکنیکی ہنرمندی’ اور ‘معاشی طاقت’ کا اظہار ہے،” کِم اِل سُنگ یونیورسٹی کے پروفیسر کو یونگ ہائے نے شمالی کوریا کے روڈونگ سینمون ڈیلی اخبار کی اتوار کی اشاعت میں لکھا۔

“ہم اس طرح خلا کو فتح کریں گے” کی سرخی سے شائع ہونے والے اس مضمون میں،” کو نے کہا کہ “مدار تک محفوظ پرواز کا راستہ چنا گیا ہے تاکہ بار گیر راکٹ سے پیدا ہونے والا ملبہ ہمسایہ ممالک پر نہ گر سکے”۔

“اس کا مطلب ہے کہ ہم نے مصنوعی سیاروں کو مدار میں پہنچانے میں سامنے آنے والے مشکل ترین سائنسی اور تکنیکی مسائل کا حل پہلے ہی ڈھونڈ لیا ہے،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.