سفید چاولوں کا شوگر سے تعلق، محققین

واشنگٹن: طبی محققین کا کہنا ہے کہ انہیں چاول کے استعمال اور ٹائپ ٹو شوگر میں پریشان کن تعلق ملا ہے۔ شوگر یا ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو کئی ممالک میں وبائی شکل اختیار کر رہی ہے۔

محققین نے خبردار کیا کہ اس بظاہر تعلق اور زیادہ شکر ہونے کے حوالے سے بدنام ترین غذاؤں پر مزید تحقیق کی جانی چاہیے اور چکنائیوں کو نوگو لسٹ میں ہی رہنا چاہیے۔

“جو کچھ ہم نے دریافت کیا ہے اس کے مطابق سفید چاول ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خدشات بڑھا دیتا ہے، خاص طور پر اگر بہت زیادہ استعمال کیا جائے جیسا کہ ایشیائی ممالک میں ہوتا ہے،” ہاوارڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے کی سُن نے اے ایف پی کو بتایا۔

ان تحقیقات میں ساڑھے تین لاکھ لوگوں کا چار سال سے 22 سال کی عمر تک مطالعہ کیا گیا۔

چین اور جاپان میں کی گئی تحقیقات کے مطابق زیادہ چاول کھانے والوں میں ذیابیطس ہونے کا خطرہ 55 فیصد زیادہ تھا بہ نسبت ان کے جو کم استعمال کرتے ہیں۔ امریکہ اور آسٹریلیا، جہاں چاول کی کھپت نسبتاً زیادہ کم ہے، وہاں یہ فرق 12 فیصد تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.