ٹوکیو: ٹوکیو: وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا نے پیر کو یاماگوچی صوبے کے گورنر سیکیناری نی کو جمعرات کو بتایا کہ 1500 امریکی میرنز کی اوکی ناوا سے ان کے صوبے میں واقع یو ایس میرین کارپس ایواکونی ائیر اسٹیشن منتقلی کی تجویز پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔
امریکہ نے جاپان میں اپنی افواج کی تنطیم نو کے نظر ثانی شدہ منصوبے کے تحت فروری میں یہ تجویز پیش کی تھی۔
نی نے کہا تھا کہ صوبہ کسی بھی مزید امریکی ملازم کو قبول کرنے کا سختی سے مخالف ہے۔
نی نے یہ بھی کہا تھا کہ شہر زمین کا ایک ٹکڑا وزارت دفاع کو بیچ دے گا، جس کی فروخت امریکی تجویز کی وجہ سے روک دی گئی تھی، تاہم امریکہ نے اس ہفتے کی نائب وزیر کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں اس تجویز کو ختم کر دیا۔
تازہ ترین پیش رفت کا مطلب ہے کہ ابتدائی منصوبے کے برعکس مزید میرینز کو اوکی ناوا میں رہنا پڑے گا۔
یہ معاملہ ابھی تک دونوں ممالک میں باعث نزاع بنا ہوا ہے اور متوقع طور پر مئی میں وزیر اعظم کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی صدر باراک اوباما سے مذاکرات میں سرفہرست ایجنڈا ہو گا۔