ٹوکیو: 23 سالہ اداکارہ و گلوکارہ میسا کوروکی، جنہوں نے فروری میں 27 سالہ گلوکار جِن اکانیشی کے ساتھ اچانک شادی کا اعلان کیا تھا، 12 اور 13 مئی کو ‘میازاکی کینجی گا تسوتائیروکوتو” (میازاکی کی طرف سے پیغام) پڑھنے کے موقع پر پہلی بار سیتاکایا پبلک تھیٹر ٹوکیو میں منظر عام پر آئیں گی۔
اپنی شادی اور امید سے ہونے کا اعلان کرنے کے بعد سے، کوروکی عوام کے سامنے نہیں آتی رہیں، تاہم اب انہوں نے میازاوا ایونٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا چونکہ یہ 11 مارچ کے متاثرین کی مدد کے لیے کیا جا رہا ہے۔
کوروکی یو آؤئی، شینوبو اوتاکے، یوشینو کیمورا، کیوکو کوئیزومی، کیوکا سوزوکی، یوسوکی ایگوچی، تسوروبے شوفوکوتےئی اور شینی چی تسوتسومی اور کئی دوسرے فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔
فنکاروں کے کمبی نیشن اور اوقات کار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ پڑھائی 9 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی۔