ٹوکیو: ایک برطانوی خاتون استاد لنڈسے این ہاکر کو 2007 میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے آدمی نے جمعرات کو اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے ارادہ قتل سے انکار کیا ہے۔
تاتسویا اچی ہاشی کی اپیل کی سماعت ٹوکیو ہائی کورٹ میں شروع ہوئی، جب کہ اس سے قبل چیبا کے ڈسٹرک کورٹ نے اسے پچھلے سال جولائی میں 33 سال کی عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
جی جی پریس کے مطابق، اچی ہاشی نے نوجوان خاتون سے زیادتی اور اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا، اور آنکھوں میں آنسو لیے عدالت کو بتایا: “میں اپنی بقیہ زندگی اس سے اور اس کے غمزدہ خاندان سے معافی مانگتے ہوئے گزارنا چاہتا ہوں،”۔
اس کے وکیل نے زور دیا کہ عمر قید انتہائی سخت سزا ہے، اور عدالت کو بتایا: “جرم حادثاتی طور پر رونما ہوا،”۔