آگ لگنے سے 500 خنزیر کے پلے ہلاک

ایباراکی: پولیس اور فائر فائٹرز نے جمعے کو کہا کہ ہوکوتا، صوبہ ایباراکی میں ایک لکڑی کی عمارت خاکستر ہو جانے کی وجہ سے اس میں بند 500 خنزیر کے پلے جل کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کو ساڑھے سات بجے شام ایک ہنگامی کال وصول کی جس میں آگ اور “جانوروں کے جلنے” کی اطلاع دی گئی تھی۔ ہنگامی خدمات کے کارکن جائے وقوع کی طرف بھاگے تاکہ 64 سالہ کسان ہاجیمی سوزوکی کی ملکیت خنزیروں کے اس باڑے کو ڈھونڈ سکیں جس میں آگ لگی تھی۔

عینی شاہدین کا بیان ہے کہ 440 مربع میٹر رقبے والی یہ عمارت شعلوں نے جلا کر زمین بوس کر دی۔ ہنگامی خدمات کے ادارے نے کہا کہ ڈھانچے کے حجم اور آگ کی شدت کی وجہ سے شعلوں پر قابو پانے میں ایک گھنٹہ لگا۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ قریباً 500 جانور جل کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس اس وقت آتش زنی کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.