پولیس: گیارہ سالہ لڑکے کے سپرمارکیٹ میں گھائل ہونے بارے جھوٹ بولا

توچیگی: پولیس نے جمعے کو کہا کہ 11 سالہ لڑکے، جس نے اشیکاگا شہر، صوبہ توچیگی کی ایک سپر مارکیٹ میں چاقو سے گھائل کیے جانے کا دعوی کیا تھا، نے کہانی خود سے گھڑی تھی۔

لڑکے نے پولیس کو بتایا تھا کہ بدھ کی سہ پہر یاؤکو اشیکاگا اومائے اسٹور میں سیاہ کپڑوں میں ملبوس ایک آدمی نے باکس کٹر سے اسے زخمی کر دیا تھا۔ لڑکے کہا تھا کہ آدمی بھاگ گیا۔

تاہم، جمعرات کو لڑکے نے اعتراف کیا کہ اس نے خود ہی اپنے آپ کو کٹ لگایا تھا۔ اس نے باکس کٹر چرانے کا اعتراف بھی کیا۔ وہ کچھ دوستوں سے کھیل رہا تھا کہ خود کو زخمی کر بیٹھا اور پھر اسے ڈر تھا کہ باکس کٹر کی چوری کا اعتراف اسے مصیبت میں ڈال دے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.