ہوسونو سونامی کے ملبے کی تلفی کا معاملہ گلیوں میں لے گئے

ٹوکیو: وزیر ماحولیات گوشی ہوسونو، جو ایٹمی بحران سے نمٹنے کے انچارج وزیر بھی ہیں، اتوار کو گلیوں میں چلے گئے تاکہ سونامی کا ملبہ تلف کرنے کے لیے حمایت اکٹھی کر سکیں۔

ہوسونو نے شیزوؤکا شہر میں ایک ٹرین اسٹیشن کے نزدیک فلائزر تقسیم کیے اور عوام سے سمجھنے اور سونامی کا ملبہ تلف کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔

جمعرات کو شیمادا کے شیزوؤکا شہر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ تلفی کے لیے سونامی کا ملبہ قبول کرے گا۔

ہوسونو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے خیال میں ملبے کی تلفی کا معاملہ آخر کار کچھ رفتار پکڑ رہا ہے۔

سہ پہر میں ہوسونو نے ناکانجو، صوبہ گونما میں ایک عوامی بریفنگ میں شرکت کی۔ اس شہر نے بھی سونامی کا ملبہ قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ہوسونو نے 250 شہریوں کے اجتماع کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 1000 ٹن قبول کر کے انہوں نے بقیہ قوم کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

ہوسونو نے اپنا بیان دوہرایا کہ مرکزی حکومت مقامی میونسپلٹیوں کو مدد فراہم کرے گی اور ملبے کی تابکاری کے لیے جانچ پڑتال کے عمل کی شفافیت یقینی بنائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.