ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ہانیدا میں واقع ٹوکیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے خصوصی اینٹی ٹیرر سیکیورٹی یونٹ تعینات کرے گی۔
3 اپریل سے یہ یونٹ ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل پر حفاظت کے لیے معمور کر دیا جائے گا۔
یہ اقدام ہانیدا ائیرپورٹ سے آنے اور جانے والی عالمی پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا گیا، جس سے خدشہ پیدا ہوا ہے کہ یہ ائیرپورٹ عالمی ائیرپورٹس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے نشانے پر آ سکتا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ نے ہانیدا ائیرپورٹ آپریٹر کے ساتھ اپنا تعاون مزید مستحکم کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ سیکیورٹی خطرات کو رو کا جا سکے اور ممکنہ دہشت گردانہ حملوں سے نمٹا جا سکے۔