اوکادا کی طرف سے ‘مفاہمت کی سیاست’ پر زور

ٹوکیو: نائب وزیر اعظم کاتسویا اوکادا نے ہفتے کو ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین ‘مفاہمت کی سیاست’ پر زور دیا تا کہ کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے کلیدی بل اور خسارے پر قابو پانے کے لیے بانڈز کے اجرا پر دائت کے روان سیشن میں عملدرآمد ہو سکے۔

اوکادا، جو جمعے کو اوکی ناوا کے دورے سے لوٹے ہیں، نے تصدیق کے کہ انہوں نے اس مہینے کے شروع میں ایل ڈی پی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی، تاہم انہوں نے وسیع تر اتحاد پر بات چیت کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

“دونوں اطراف کو مفاہمت کرنا ہو گی،” اوکادا نے نیوز کانفرنس کو بتایا۔

ایل ڈی پی مطالبہ کر رہی ہے کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا ایوان زیریں کو تحلیل کر دیں اور ٹیکس پر قانون سازی کرنے سے قبل انتخابات کرائیں۔

تاہم اوکادا نے کہا کہ کونسی پارٹی اقتدار میں ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا چونکہ معاملات سے پھر بھی نمٹنا پڑے گا۔ “عوام اتفاق رائے کی پالیسیاں چاہتے ہیں،” انہوں نے کہا۔ “کوئی بھی مفاہمت نہ کرنے والے پارٹی پیچھے رہ جائے گی،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.