فارم انفارمیشن سینسنگ نیٹ ورک کے استعمال سے یاماناشی میں دودھیا مکئی کی کاشت شروع

فیوجستو نے فارم انفارمیشن سینسنگ نیٹ ورک کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے دودھیا مکئی کی کاشت کا آزمائشی منصوبہ شروع کیا ہے۔

حساسیوں والے باکس جن میں درجہ حرارت اور نمی ناپنے والے حساسیوں کے ساتھ ایک سادہ کیمرہ لگا ہوتا ہے دودھیا مکئی کے کھیتوں میں لگائے گئے ہیں۔ حساسیے قطاروں پر موجود نامیاتی مادوں سے بنے کور کے اندر رہتے ہوئے درجہ حرارت اور نمی کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور کیمروں کی مدد سے یہ پتا بھی لگاتے ہیں کہ کونسی قطار کا کور بند ہے یا کھلا ہے۔ اس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اسے نامیاتی مادے کے کور سے ڈھکی ہر قطار میں درجہ حرارت اور نمی کے انتظام و انصرام کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس منصوبے کے آغاز کے ساتھ فیوجستو، نیشی-یاتوشیرو زرعی کوآپریٹو اور شونکا-اچیبا کو لمیٹڈ کے مابین “یاماناشی کاروباری فارمنگ کے معاہدے” کا آغاز بھی ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.