ایل ای ڈی مینوفیکچررز کی طرف سے توانائی کی بچت کے علاوہ خوبیوں کو فروغ

ایل ای ڈی بتیوں کے بڑے پیمانے پر استعمال اور توانائی کی بچت کے نعرے میں کشش کم ہونے کے سبب ایل ای ڈی ساز ادارے اپنی مصنوعات میں توانائی کی بچت کے علاوہ دوسری خوبیاں بھی شامل کر رہے ہیں جن میں سکون آور اثرات اور منسلک اسپیکرز کا اضافہ شامل ہے۔

شارپ نے 16 مارچ سے تین طرح کی ایل ای ڈی بتیوں کی فروخت شروع کی، جن کی تخمینہ شدہ لاگت پچپن ہزار سے پچھتر ہزار ین تک ہے، اور ان میں ایک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے گلابی رنگ کے مختلف شیڈ پیدا کیا جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پائیونئیر کے تعاون سے ایک اسپیکر والی ایل ای ڈی بھی تیار کی گئی ہے جو متوقع طور پر اسی سال پچاس ہزار ین کے اریب قریب میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

دریں اثنا یکم مارچ کو پیناسونک نے دو نئے ماڈلز کی فروخت شروع کی جن کی سفارش کردہ خوردہ قیمت پینسٹھ سے ستر ہزار ین کے مابین ہے اور یہ روشنی کو اپنے بالکل نیچے مرکوز کر سکتی ہیں جس سے پڑھائی یا کمپیوٹر پر کام آسان ہو جاتا ہے۔

پچھلے سال نومبر میں توشیبا لائٹننگ اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے 133,350 ین کی سفارش کردہ خوردہ قیمت پر ایک بتی فروخت کرنا شروع کی تھی جو 3250 مختلف رنگ پیدا کر سکتی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.