سان فرانسسکو: ایپل نے پیر کو اپنی بڑی مقدار میں نقد رقم کی ملکیت کا اعلان کرنے کے لیے وقت مقرر کیا۔ ایپل کے پاس نقد رقم کی مالیت 97 بلین ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے جو اس نے اپنے انتہائی کامیاب گیجٹس آئی پیڈ اور آئی فون کی فروخت سے حاصل کیے ہیں۔ (نقد ملکیتی رقم یا کیش ہولڈنگ ایسا روپیہ ہوتا ہے جسے کمپنیاں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں لگاتیں)۔
ایپل کے ایک بیان میں کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹو ٹم کُک اور چیف فائنانشل آفیسر پیٹر اوپن ہیمر چھ بجے صبح ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کریں گے “تاکہ نقد بیلنس کے بارے میں کمپنی میں بات چیت کے نتائج پیش کیے جا سکیں”۔
بیان میں کہا گیا کہ اس میں رواں سہ ماہی یا اور کسی موضوع پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
ایپل، جس کے پاس نقد روپیہ اور سیکیورٹیز اپنی مالیت کی انتہا پر کھڑی ہیں -کچھ رپورٹس کے مطابق اس کے پاس امریکی حکومت سے بھی زیادہ ہاتھ تلے نقد رقم موجود ہے- شئیرہولڈرز کو ان میں سے کچھ فنڈز پر ڈیویڈنڈ ادا کرنے کے لیے دباؤ کی زد میں ہے۔