یوکوسوکا: وزیر اعظم یوشیکو نودا اتوار کو شمالی کوریا اور چین کی سرگرمیوں کے تناظر میں جاپان کی علاقائی سلامتی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان اس وقت پیچیدہ اور غیریقینی حالات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے 12 سے 16 اپریل کے درمیان طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ داغنے کا فیصلہ اور چینی بحریہ کے جہازوں کی جاپانی پانیوں میں در اندازیوں کا مطلب ہے کہ جاپان کو مزید چوکس رہنا ہو گا۔
نودا نے مزید کہا کہ جاپان امریکہ اتحاد کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔