ٹوکیو: اے کے بی 48 کی 20 سالہ رکن اتسوکو مائیدا نے اتوار کی رات انتہائی مشہور گروپ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا (یا “گریجویشن” جیسا کہ جاپانی میڈیا اس اعلان کو قرار دے رہا ہے)۔
آنسو بھری آنکھوں سے مائیدا نے سائیتاما سپر ایرینا میں ایک کنسرٹ کے دوران پچیس ہزار پرستاروں کے سامنے یہ اعلان کیا۔ “میں مستقبل کے بارے میں بہت فکرمند ہوں، لیکن مجھے نوجوان اراکین کے لیے جگہ بنانے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا،” اس نے کہا۔
گروپ کی مقبول ترین اراکین میں سے ایک مائیدا نے پرستاروں کو یہ کہہ کر حواس باختہ کر دیا، “میرے پاس آپ کو کہنے کے لیے کچھ ہے”۔ اس کے بعد اس نے اپنی آنکھیں بند کیں، ہاتھ سینے پر رکھے اور آہستہ آہستہ کہنا شروع کیا۔ پرستاروں میں خاموشی چھائی ہوئی تھی چونکہ انہوں نے کچھ غیر معمولی محسوس کر لیا تھا۔
مائیدا نے کہا، “میں نے 14 سال کی عمر میں اے کے بی 48 کے لیے آڈیشن دیا۔ یہ میرا پہلا اور زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ تھا۔ اور آج میں آپ سے چاہوں گی کہ مجھے یہاں دوسرا بڑا فیصلہ کرنے کی اجازت دیں۔ میں گروپ سے گریجویٹ ہونے جا رہی ہوں۔
20 سالہ مینامی تاکاہاشی صرف گروپ کی اکیلی رکن تھی جسے اس فیصلے کا پہلے سے پتا تھا،” اس نے کہا۔ “براہ کرم اس کے فیصلے کو قبول کر لیں۔ اے کے بی 48 زندگی کی حتمی منزل نہیں ہے،” تاکاہاشی نے حاضرین کو کہا۔