اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نے وردی آنلائن نیلامی پر لگا دی

یاماناشی: صوبائی پولیس کا کہنا ہے کہ کوفو، صوبہ یاماناشی میں ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نے وردی انٹرنیٹ کی نیلامی کی ویب سائٹ پر نیلامی کے لیے رکھ دی۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق 44 سالہ آدمی نے پچھلے سال وردی نیلامی پر رکھ دی تھی اور کامیاب بولی دئیے جانے سے قبل ہی اسے ہٹا بھی دیا۔ نامعلوم ذرائع نے بعد میں پولیس کو آدمی کے ملوث ہونے کے بارے مطلع کیا  جس پر تفتیش شروع کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس آدمی کے پاس یہ وردی کہاں سے آئی، جو کہ اس کے ناپ کی بھی نہیں ہے۔

یاماناشی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “پرائیویسی کے معاملات کا خیال رکھنا ضروری ہے، چناچہ ہم فی الحال اس پر تبصرہ کرنے سے باز رہیں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.