جاپان میانمار کے انتخابات میں مبصرین بھیجے گا

ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو کہا کہ وہ میانمار کے آئندہ انتخابات کی نگرانی کے لیے تین مبصرین بھیجے گا، جبکہ اس نے مزید کہا کہ اسے انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی امید ہے۔

میانمار کی حکومت نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ یکم اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے مبصرین کو دعوت دے گی، جن میں جمہوریت کا نشان آنگ سان سوچی پہلی بار نشست کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

امریکہ اور آسٹریلیا نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ نگران بھیجیں گے۔

“حکومت میانمار کی دعوت پر، حکومت جاپان نے فیصلہ کیا ہے کہ مجموعی طور پر تین انتخابی نگرانوں کو روانہ کیا جائے،” ٹوکیو سے ایک بیان میں کہا گیا۔ “حکومت جاپان توقع کرتی ہے کہ ضمنی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طور پر کرائے جائیں گے۔”

میانمار نے 2010 کے انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو آنے کی اجازت نہیں دی تھی، جن میں فوج کے سیاسی اتحادیوں نے دھاندلی اور ڈرانے دھمکانے کی شکایات کے سائے میں بھاری کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم ایک سال قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صدر تھین سین نے  نسلی اقلیتی باغی گروپوں کے ساتھ سیز فائر کے معاہدوں پر دستخط اور سینکڑوں سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے اپنے کچھ ناقدین کے منہ بھی بند کر دئیے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.