لتھوانیا اور ہٹاچی میں ایٹمی پلانٹ کا معاہدہ طے پا گیا

ولنئیس: لتھوانیا اور جاپان کی ہٹاچی نے جمعے کو لتھوانیا میں ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جو 2009 میں یورپی یونین سے معاہدے کے بعد اس کے اکلوتے ایٹمی بجلی گھر کی جگہ لے گا۔

بالٹک انرجی کمپنیوں اور ہٹاچی کے مابین حصص کی ملکیت پر اتفاق رائے ہونا ابھی باقی ہے، تاہم قانون کہتا ہے کہ لتھوانیا کو کم از کم 34 فیصد کی ملکیت رکھنا ہو گی۔

“ویساگیناس کا ایٹمی بجلی گھر لتھوانیا اور بالٹک ریجن کو ذرائع توانائی میں تنوع پیدا کرنے اور توانائی کی سیکیورٹی بڑھانے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے،” کوبیلیئس نے ایک بیان میں کہا۔

لتھوانیا نے 2009 میں یورپی یونین میں پانچ سال قبل شمولیت اختیار کرنے کے معاہدے کے تحت دسمبر 2009 میں اپنا سوویت یونین کے زمانے کا اکلوتا ایٹمی بجلی گھر، واقع شمال مشرق نزد ویساگیناس، بند کر دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.