نودا نے کہا ہے کہ کنزمپشن ٹیکس بل کے لیے اپنا کیرئیر داؤ پر لگا دیں گے

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو کہا کہ وہ کنزمپشن ٹیکس کو 10 فیصد پر دوگنا کرنے کے لیے اپنا سیاسی کیرئیر داؤ پر لگا رہے ہیں، جبکہ کابینہ نے نظر ثانی شدہ بل کی منظوری دے دی ہے، جس سے ابتدائی خطرہ ٹلا ہوا لگتا ہے جب اتحادی جماعت کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر حکومت چھوڑ دیں گے۔

یہ اتفاق رائے، بقول حکومت، جاپان کے دیو ہیکل قرضے سے کو لگامیں ڈالنے کی طرف ایک اور قدم ہے، لیکن اسے اب بھی ٹیکس بڑھانے کے غیرمقبول فیصلے کے خلاف حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے اندر اور باہر پائی جانے والی مخالفت کی صورت میں دشوار راستے کا سامنا ہے۔

نودا اپنے نازک اتحاد کو قائم رکھنے اور بل کو آگے بڑھانے کے دونوں کام کر کے توازن کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

نودا نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا مستقبل حکومتی قرضے سے نمٹنے پر منحصر ہے، جبکہ ملک مہنگے ہوتے سوشل ویلفیئر سسٹم کا سامنا کر رہا ہے۔

“ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہیے جس میں لوگوں کو یقین دلایا جا سکے کہ آئندہ کل آج سے بہتر ہو گا،” انہوں نے جمعے کو ایک پریس بریفنگ کو بتایا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.