فوکوکا کی طرف سے گرنیڈوں پر نقد انعامات کی پیشکش

فوکوکا: صوبہ فوکوکا کسی بھی شخص کی طرف سے ہینڈ گرنیڈ دریافت کرنے کی اطلاع پر نقد انعام پیش کرنے والے پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی طرف سے متعین شدہ نئے قوانین کے تحت، کوئی بھی رضاکارانہ اطلاع جو ہینڈ گرنیڈ کی ضبطی یا اس کے مالک کی گرفتاری کا باعث بنے تو اطلاع کنندہ ہر گرنیڈ کے لیے ایک لاکھ ین کا انعام وصول کرے گا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب پچھلے سال صوبے میں ہینڈ گرنیڈ والی مجرمانہ وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق، کچھ رہائشیوں نے بھی ہینڈ گرنیڈ دریافت کرنے کی اطلاع دی ہے، جبکہ کیتاکیوشو میں ایک کار سے بھی ایک ضبط کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.