کینیڈا کی طرف سے سونامی سے بحر الکاہل میں بہہ جانے والی کشتی کی نگرانی

مونٹریال: کینیڈا ایک غیر انسان بردار جاپانی کشتی کی نگرانی کر رہا ہے جو پچھلے سال کے سونامی سے سمندر میں بہہ گئی تھی، اور اسے کینیڈا کے مغربی ساحل تک نہیں آنے دے گا؛ یہ اعلان کینڈین حکومت نے ہفتے کو کیا۔

“حکومتِ کینیڈا یہ بات یقینی بنائے گی کہ جہاز کینیڈین ساحلی پٹی کے قریب نہ آئے،” ٹرانسپورٹ کینیڈا نے ایک بیان میں کہا۔

تاہم، اس نے مزید کہا کہ وہ نجی پارٹیوں کو جہاز کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش سے نہیں روکے گا، جو کہ اس وقت وینکوور سے 1500 کلومیٹر شمال میں بھٹک رہا ہے۔

مارچ 2011 میں 9 شدت کے زلزلے نے شمال مشرقی جاپان کو ہلا ڈالا اور دیو قامت سونامی پیدا کیا، جس نے انیس ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان لی، فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کو تباہ کیا اور ٹنوں کے حساب سے ملبہ بشمول کشتیاں بحر الکاہل میں بہا لے گیا۔

اس میں سے کچھ ملبہ اب بھی سمندر میں بھٹک رہا ہے، جس سے مختلف ممالک میں تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.