اوزاوا کی طرف سے کنزمپشن ٹیکس بل پر نودا پر تنقید

ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سابقہ لیڈر اچیرو اوزاوا نے ہفتے کو وزیر اعظم یوشیکو نودا پر کنزمپشن ٹیکس 10 فیصد بڑھانے کے بل کے معاملے میں دوبارہ تنقید کی۔

اوزاوا، جنہوں نے اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے ٹیکس بڑھاوے کی مخالفت کی ہے، نے صوبہ میازاکی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ حکومت عوام سے مزید ادائیگی کا کہنے سے قبل بہت سی چیزیں کر سکتی ہے۔

اوزاوا نے کہا کہ ڈی پی جے معذور ہو گئی ہے اور عوامی اعتماد کھو رہی ہے چونکہ نودا حکومت نے 2009 کے الیکشن جیتنے والے منشور کے وعدوں سے ایک کے بعد ایک عہد شکنی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اتحاد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا ٹوکیو میں نائب وزیر اعظم کاتسویا اوکادا نے اوزاوا کو چار سینئر نائب وزیروں اور پارلیمانی اراکین کو کنزمپشن ٹیکس بل کی جمعے کو کابینہ سے منظوری کے خلاف احتجاجاً استعفی دینے پر اکسانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.