ہنڈا نے سیلاب زدہ تھائی لینڈ کا پلانٹ پھر سے چالو کر لیا

بینکاک: ہنڈا نے ہفتے کو قریباً چھ ماہ کے بعد وسطی تھائی لینڈ میں واقع اپنا سیلاب زدہ اسمبلی پلانٹ دوبارہ کھولا جب پیدوار مجبوراً بند کی گئی تھی، اور کہا کہ سلطنت تھائی لینڈ اہم پیداواری مرکز رہے گا۔

ہنڈا آٹو موبائل (تھائی لینڈ) کے نائب صدر پیٹاک پروئیٹ ٹیساریکورن نے کہا کہ ایوتھیا صوبے میں واقع پلانٹ کو 8 اکتوبر کو سیلاب کی وجہ سے بندش کے بعد متوقع مدت سے قبل مرمت کر لیا گیا تھا۔

“پلانٹ میں تمام روبوٹ اور مشینری کو تبدیل کر دیا گیا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ پیداوار اپنی مکمل صلاحیت سے چل سکتی ہے، جو کہ دو لاکھ چالیس ہزار سالانہ کی زیادہ سے زیادہ حد تک جاتی ہے،” انہوں نے ایک بیان میں کہا۔

ہنڈا کا دنیا میں چھٹا بڑا یہ پلانٹ 6400 لوگوں کو روزگار مہیا کرتا ہے اور 56 سے زائد ممالک کو برآمدات کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.