فوجیموا کی شمالی کورین راکٹ لانچ کے موقع پر عوام کو پرسکون رہنے کی ترغیب

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے پیر کو لوگوں پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں، یہ کہتے ہوئے کہ سیلف ڈیفنس فورسز شمالی کوریا کی طرف سے لانچ کیے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ یا اس کے حصوں کے جاپان کے لیے خطرہ بننے کی صورت میں ان کا راستہ روکنے کے لیے میزائل یونٹس کو تیار کر رہی ہیں۔

“ہمارا نہیں خیال کہ جاپانی علاقے میں کوئی چیز گرے گی۔ براہ کرم اپنے روز مرہ کےمعمولات اور کام کاج معمول کے مطابق سر انجام دیں،” انہوں نے کہا۔

یونہا 3 راکٹ شمالی کوریا کی مغربی ساحلی پٹی سے 12 سے 16 اپریل کے درمیان لانچ ہونے کے بعد متوقع طور پر مغربی جاپان کے اوپر سے گزرے گا۔ اس منصوبے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ داغے جانے میں ناکامی، یا راکٹ کا کوئی مرحلہ ٹھیک طرح سے پورا نہ ہونے کی صورت میں (وہ نیچے گر کر) جاپانیوں کی زندگی یا املاک کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

وزیر دفاع ناؤکی تاناکا نے ایس ڈی ایف کو ایگس میزائل دفاعی نظام سے لیس تباہ کار جہاز بحر الکاہل اور مشرقی بحر چین میں بھیجنے اور اوکی ناوا میں پیٹریاٹ میزائل لانچر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایک میزائل شکن یونٹ ٹوکیو میں بھی تعینات کیے جانے کی توقع ہے، اگرچہ دارالحکومت پرواز کے متوقع راستے سے بہت پرے واقع ہے۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنی فصلیں اور قدرتی ذخائر کے مطالعے کے لیے مدار میں سیارہ چھوڑے گا۔ جاپان، امریکہ اور دوسرے ممالک دعوی کرتے ہیں کہ یہ لانچ اصل میں طویل فاصلے تک مار والے میزائلوں کے تجربے کے لیے آڑ ہے، جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.