جاپان ڈسپلے انکارپ کی طرف سے او ای ایل ڈسپلے بزنس کی شروعات کا اعلان

ٹوکیو: جاپان ڈسپلے انکارپ نے پیر کواس عزم سے  کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا کہ وہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈسپلےز میں عالمی نمبر ایک بن جائے گا۔

کمپنی کو انّوویشن نیٹ ورک کارپ آف جاپان، سونی کارپ، توشیبا کارپ اور ہیٹاچی لمیٹڈ کی سرمایہ کاری کے بعد لانچ کیا گیا، جس میں سونی، توشیبا اور ہیٹاچی کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈسپلےز سے متعلق کاروبار اکٹھے ہو گئے ہیں۔

تیز نشونما اور ہمیشہ تیز تر ہوتے مقابلے کا ماحول رکھنے والی ڈسپلے مارکیٹ میں جے ڈی آئی اپنی تین پیش رو کمپنیوں کی ایل ٹی پی ایس، کم توانائی کی کھپت اور ڈسپلے سے متعلق ٹیکنالوجیوں کو اکٹھا کرے گی تاکہ مستقبل کی ضروریات کا اندازہ لگا کر جدت سے بھرپور مصنوعات تخلیق کی جا سکیں، جبکہ مارکیٹ میں ہائی ڈیفینیشن والے نفیس تر ڈسپلےز کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی پورا کیا جا سکے۔F

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.