اوساکا کے مئیر ہاشیموتو کی کانسائی الیکٹرک کے کسی بھی ری ایکٹر چلانے کی مخالفت

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے پیر کو کہا کہ وہ کانسائی الیکٹرک پاور کو کی طرف سے اس کے 11 میں سے کوئی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے مخالف ہیں۔

ہاشیموتو نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اور میونسپل حکومتوں کے توانائی کی اسٹریٹجی پینل کی میٹنگ میں شرکت کے بعد کیا۔ اوساکا کی حکومت، جو کانسائی الیکٹرک پاور کو کے 8.9 فیصد حصے کی مالک ہے، جون میں یوٹیلیٹی کے شئیر ہولڈرز کے اجلاس عام میں اپنے شئیر ہولڈرانہ حقوق استعمال کرنے کا ارادہ کر رہی ہے تاکہ علاقے سے ایٹمی بجلی کے مکمل خاتمے کی تجویز دی جا سکے۔

ہاشیموتو نے کہا کہ اگرچہ نیوکلیئر سیفٹی کمیشن نے پچھلے ہفتے کانسائی الیکٹرک کے وسطی صوبے فوکوئی میں واقع اوئی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر تین اور چار پر اسٹریس ٹیسٹوں کے نتائج پر مثبت رائے ظاہر کی ہے، پھر بھی وہ مطمئن نہیں کہ اکیلے اسٹریس ٹیسٹ ہی ری ایکٹروں کی سیفٹی کے لیے کافی ہیں۔

“اسٹریس ٹیسٹوں کی پہلی جانچ پڑتال قطعی طور پر اوئی کے ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کا مناسب جواز نہیں،” انہوں نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.