گیفو: پولیس نے پیر کو کہا کہ وہ ایک مشتبہ کی تلاش میں ہیں جس نے گیفو میں اتوار کی صبح ایک آدمی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، گھونپنے کا یہ واقعہ بظاہر اس وقت پیش آیا جب دو ڈرائیور سڑک کنارے کسی باہمی اختلاف پر ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے۔
گواہان کا کہنا ہے کہ تو تو میں میں اس وقت شروع ہوئی جب دو آدمیوں والی ایک کار کو رات ڈیڑھ بجے ایک اور کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس میں بھی دو آدمی سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر لگنے والی کار کا ایک سوار، 49 سالہ ریوجی کوکیتسو اس کے بعد ہونے والے جھگڑے میں تیز دھار آلے سے گھائل کر دیا گیا۔ کوکیتسو کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بعد میں موت سے ہمکنار ہو گیا۔
قریبی سہولتی اسٹور کے ایک ملازم نے جائے وقوعہ سے سفید سیڈان تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔