امریکہ،جاپان کی طرف سے شمالی کوریا کو راکٹ لانچ نہ کرنے کی دوبارہ تنبیہہ

واشنگٹن: کمیونسٹ ریاست کے دھمکی آمیز پلان پر عملد درآمد میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ جانے پر امریکہ اور جاپان نے منگل کو شمالی کوریا کو تازہ وارننگ دی ہے کہ میزائل داغنے کا پروگرام منسوخ کر دے۔

“کسی بھی قسم کا کوئی بھی میزائل لانچ انتہائی فکرمندی کی بات ہے اور ہماری نظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہو گا،” اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریا نولانڈ نے رپورٹروں کو بتایا۔

امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینٹا اور جاپان کے وزیر دفاع ناؤکی تاناکا نے شمالی کوریا کے منصوبوں پر فون کال کے ذریعے گفتگو کی اور جاپان کے دفاع کے لیے قائم دونوں ممالک کے اتحاد کی “اہمیت کی توثیق کی”۔

پینٹاگون کے ایک بیان کے مطابق، تاناکا اور پینٹا نے اپنے نقطہ نظر کو دوہرایا کہ ایسا کوئی بھی میزائل لانچ شمالی کوریا کی عالمی ذمہ داریوں کی براہ راست خلاف ورزی ہو گا۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ 12 سے 16 اپریل کے درمیان ایک “سیٹلائٹ” لانچ کرے گا چونکہ وہ راج نیتی کے بانی رہنما کم ال سُنگ کی 100 ویں سالگرہ کا جشن “بے مثل” انداز میں منا رہا ہے۔

کمیونسٹ ریاست نے 29 فروری کو امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے، جو اسے انتہائی درکار غذائی امداد فراہم کرے گا، کے تحت اپنے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو منجمد کرنے پرحامی بھرنے کے باوجود ان منصوبوں کا اعلان کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.