جاپان میں بڑے پیمانے کا طوفان اپنے پیچھے چار ہلاکتیں چھوڑ گیا

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ  بڑے پیمانے کے طوفان نے جاپان میں کم از کم چار لوگوں کو ہلاک کیا، جبکہ شدید ہواؤں اور بارشوں نے ملک کو نشانہ بنائے رکھا اور دوسرے دن بھی ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم رہا۔

طوفان مشرق کی طرف حرکت کر گیا ہے اور اب شمالی ہونشو کے تمام علاقے اور ہوکائیدو کے اکثر حصے پر پھیلا ہوا ہے، اور علاقے کو تند ہواؤں سے بےبس کیے دے رہا ہے جو موسمیاتی ایجنسی کے بقول انتہائی کم دباؤ والا موسمیاتی نظام ہے۔

ہونشو کے شمال مغرب میں سادو جزیرے پر 156 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار والے تھپیڑے ریکارڈ کیے گئے۔

مرنے والوں میں ایک 96 سالہ آدمی شامل ہے جو شدید ہواؤں کے دوران ایک سہ منزلہ مکان کی چھت سے گر پڑا اور ایک 28 سالہ خاتون بھی شامل ہے جو اپنے کتے کو سیر کراتے ہوئے گرتے درخت تلے آ کر ہلاک ہوئی۔

بجلی فراہم کرنیوالی کمپنی کے مطابق طوفانی موسم نے بدھ کی سہہ پہر کے تقریباً درمیانی وقت میں توہوکو ریجن کے 132,000 گھرانوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی۔

منگل کو جب طوفان پورے جاپان میں پھرا تو ٹرانسپورٹ بڑے پیمانے پر درہم برہم ہوئی تھی، جس میں 600 مقامی پروازیں منسوخ کی گئیں، اور جس سے 74,000 مسافر متاثر ہوئے۔

بدھ کو 72 پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں جس سے چھ ہزار کے قریب لوگ پھنسے رہ گئے۔

بہت سی باقاعدہ چلنے والی لائنیں اور شنکانسن بلٹ ٹرین سروسز کو بھی ہوا کی وجہ سے معطل کر دیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.