حکومت کی طرف سے دورہ ایران، آئی اے ای اے پر تنقید پر ہاتویاما کی سرزش

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے پیر کو ایک سابقہ وزیر اعظم کو ایران کا “ذاتی” دورہ کرنے پر سخت سرزش کی، جہاں وہ صدر احمدی نژاد سے ملے اور بظاہر آئی اے ای اے پر تنقید بھی کی۔

یوکیو ہاتویاما، جن کی وزارت عظمی کی مدت جون 2010 میں صرف 9 ماہ بعد ختم ہو گئی تھی، کو ان کی اپنی جماعت نے ان تبصروں پر عوامی طور پر ملامت کا نشانہ بنایا جو وہ پورے دورہ ایران کے دوران اقوام متحدہ کی ایٹمی نگران ایجنسی کے بارے میں دوہراتے رہے تھے کہ ایجنسی ایران کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔

“(جاپانی) حکومت یہ اصولی موقف اپنا رہی ہے کہ اچھا ہوتا اگر وہ ایسے موقع پر ایران کا دورہ نہ کرتے، اگرچہ یہ ایک ذاتی دورہ ہی تھا،” چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے نامہ نگاروں کو بتایا۔

ہاتویاما، جو عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسے شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں جوکسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے، پہلے ہی اس دورے پر وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا کی طرف سے خدشات کے اظہار کے بعد، کہ یہ تہران کے خلاف عالمی اقدام کو متاثر کر سکتا ہے، شکوک کے سائے میں تھا۔

مغرب کا خیال ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے، لیکن تہران اصرار کرتا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن اور توانائی کے مقاصد کے لیے ہے۔

احمدی نژاد نے اتوار کو ہاتویاما پر زور دیا کہ تہران ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت کرتا ہے۔

“اسلامی جمہوریہ ایران نظریاتی طور پر ایٹم بم اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا مخالف ہے،” احمدی نژاد نے ہاتویاما کو بتایا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.