ناریتا کم لاگت والے مسافر جہازوں کے لیے ٹرمینل بنائے گا

ناریتا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارپ مارچ 2014 تک کم لاگت والے کیریئرز (مسافر جہازوں) کے لیے ایک نیا ٹرمینل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ائیر پورٹ آپریٹر نے کہا کہ اس کی متوقع لاگت 20 ارب ین ہو گی۔

کم لاگت والے مسافر جہاز، یا بجٹ ائیر لائن، جاپانی مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنانا شروع ہو گئے ہیں۔ جولائی میں جیٹ اسٹار اور ائیر ایشیا جاپان ناریتا سے آنے اورجانے والی پروازیں شروع کریں گے۔

ناریتا سے باہر چلنے والے کم لاگت والے جہازوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی رکاوٹ مہنگی ٹرمینل فیس تھی، جس کی وجہ سے ائیرپورٹ آپریٹر نے نیا ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیا ٹرمینل موجودہ ٹرمینل 2 کے شمال میں واقع ہو گا، جہاں اس وقت کارگو سے نمٹنے والی ایک عمارت واقع ہے۔ اس پر سالانہ پچاس ہزار آمد و روانگی سے نمٹنے کی صلاحیت ہونے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.