ٹیپکو زر تلافی کے فنڈز کی فراہمی کے لیے مزید 800 املاک فروخت کرے گا

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے بدھ کو کہا کہ وہ اپنی مزید 800 عمارات فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بحران کے متاثرین کو زر تلافی کی ادائیگی کے لیے فنڈز مہیا ہو سکیں۔

ٹیپکو کا کہنا ہے کہ “خصوصی ہنگامی کاروباری منصوبے” کے تحت وہ تین سال کے عرصے میں رئیل اسٹیٹ املاک کو فروخت کر کے 247.2 ارب ین حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ مالی سال 2011 میں ٹیپکو نے 38 ارب ین کے عوض 100 املاک فروخت کی تھیں۔

یوٹیلیٹی نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر بے کار پڑی زمین، کمپنی کے کوارٹر اور ویلفیئر کی سہولیات فروخت کرے گا۔

پچھلے ماہ ٹیپکو نے حکومتی حمایت یافتہ ادارے سے زر تلافی کے پہاڑ بنتے بلوں کی مد میں مالی امداد کے لیے 846 ارب ین کے اضافی فنڈز کا مطالبہ کیا تھا۔ کمپنی کو اپنی مالیات کو سہارا دینے کے لیے کیپٹل انجکشن کی ضرورت ہے۔

تاہم، وزیر صنعت یوکیو ایدانو کسی بھی قسم کے مزید عوامی روپے کی وصولی سے قبل یوٹیلیٹی پر اصلاحات کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ٹیپکو ایک نئے انتظامی منصوبے کا مسوّدہ تیار کر رہی ہے جو جلد ہی حکومت کو پیش کیا جائے گا، جسے ایدانو کی منظوری درکار ہو گی۔ اگر کیش کے تازہ ٹیکوں کی منظوری مل جاتی ہے، تو ٹیپکو کو دئیے جانے والے ٹیکس گزاروں کے روپے کی مجموعی مقدار 3.5 ٹریلین ین ہو جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.