ذہن سے کنٹرول ہونے والے بلی کے کان جاپان میں دستیاب

ٹوکیو: ذہنی کنٹرول کے ذریعے جذبات کو بلی کے میکانیکی  کانوں میں منتقل کرنے کا خواب اب اپنی تعبیر سے قریب تر ہے۔

جاپانی کمپنی نیورو وئیر، جو ذہنی کنٹرول سے چلنے والے فیشنی لوازمات میں عالمی طور پر اولین ادارے کا درجہ رکھتی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں وہ ذہنی لہریں پڑھنے والے بلی کے کانوں کے ہیڈ بینڈ ‘نیکو می می’ کا صارفی ورژن پیش کرے گی۔

نیورو وئیر نے پچھلے مارچ میں یو ٹیوب پر ایک تعارفی ویڈیو کے ذریعے ‘نیکو می می’ کو متعارف کروایا تھاجس نے فوری طور پر پوری دنیا میں میڈیا کی توجہ حاصل کرلی انٹرنیٹ پر عوام کی بڑی تعداد پچکارنے لگی: “ہمارے پیسے ابھی لے لو”۔

‘نیکو می می’ بلی کے کان پہننے والے کے سوچ میں پڑ جانے پر کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ ریلیکس ہونے پر ڈھیلے پڑ جاتے ہیں، جو کہ بلا شبہ کئی خوبصورت صورت ہائے احوال پیدا کر سکتے ہیں۔

نیورو وئیر ن اپنی ویب سائٹ پر ‘نیکو می می’ کے تصور کی وضاحت ایسے کی ہے:

“لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے اجسام کی حدود ہیں، لیکن تصور کریں کہ ہمارے پاس ایسے اعضاء ہوں جو وجود ہی نہیں رکھتے، اور اس نئے جسم کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہو؟

ہم نے نئے انسانی اعضاء تخلیق کیے ہیں جو ذہنی لہریں جانچنے والے حساسیوں کا استعمال کرتے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.