ٹوکیو: بدھ کو جاری کردہ ایک حکومتی تخمینے کے مطابق ٹوکیو سے مہا زلزلہ ٹکرانے کی صورت میں 9600 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہوں گے، جبکہ یہ آفت جاپانی دارالحکومت کے بڑے حصوں کو بھی کھیت کر دے گی۔
یہ ڈراؤنی سیمولیشن ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے جاری کی تھی، جبکہ جاپان اپنے شمال مشرقی ساحل کو رفتہ رفتہ دوبارہ تعمیر کر رہا ہے جو پچھلے سال مارچ میں 9.0 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے تباہ کن سونامی سے تاراج ہو گیا تھا۔
ٹوکیو زیادہ تر نقصان سے محفوظ رہا تھا، لیکن اگر بے ڈھنگے پن سے پھیلے اس شہر سے 7.3 شدت کا چھوٹا زلزلہ ہی ٹکراتا ہے تو یہ 9600 لوگوں کو ہلاک جبکہ 147,000 کو زخمی کر دے گا، جن میں 21,900 کی حالت نازک ہو گی۔
قریباً 52 لاکھ لوگ بجلی اور ٹرانسپورٹ کو پہنچنے والی نقصان کی بناء پر گھروں کو نہیں جا سکیں گے جبکہ زلزلہ کوئی 378,000 عمارات کو سخت نقصان پہنچائے گا جن میں سے 188,000 کے ڈھانچے زمین بوس ہو جائیں گے۔