امریکی قانون ساز کو جاپان کی ٹی پی پی مذاکرات میں شمولیت پر قوی شبہات

واشنگٹن: ایک سینئر امریکی قانون ساز نے بدھ کو  مجوزہ تجارتی معاہدے میں شمولیت کے لیے جاپان کی طرف سے درکار قابل ذکر اصلاحات  پر آمادگی پر قوی شبہے کا اظہار کیا، جبکہ اعلی امریکی تجارتی اہلکاروں نے کہا کہ جاپان، کینیڈا اور میکسیکو کی طرف سے مذاکرات میں شمولیت کا کوئی نظام الاوقات نہیں ہے۔

ریپ سانڈر لیون نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کی طرف سے نو ممالک کے ساتھ علاقائی تجارتی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات میں شمولیت پر موجود سوالات سے بھی زیادہ پر تشویش چیز جاپان کی ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ مذاکرات میں ممکنہ آمد ہے۔

امریکہ اور ٹی پی پی کے دوسرے موجودہ ممالک -آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو، چلی، سنگاپور، ملائیشیا، ویتنام اور برونائی- کہتے ہیں کہ وہ “21 ویں صدی” کے معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جو تجارتی رکاوٹوں کو ہٹانے اور محنت و ماحولیات جیسے عالمی معیارات کو بلند کرنے میں موجودہ علاقائی تجارتی معاہدوں کو پیچھے چھوڑ دے۔

جاپان، میکسیکو اور کینیڈا نے نومبر میں مذاکرات میں شمولیت کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.