شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کو غذائی امداد روکنے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی

سئیول: شمالی کوریا نے امریکہ کی طرف سے غذائی امداد روکے جانے کے بعد سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے جس سے نئے ایٹمی تجربے کے خدشات بڑھے ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق چین نے بھی اپنے ہٹ دھرم اتحادی کے ساتھ پناہ گزینوں کا ایک معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

بدھ کو جاری کیے گئے ایک سرکش بیان میں ایٹمی اسلحے سے لیس شمالی کوریا نے واشنگٹن کی طرف سے انتہائی درکار غذائی امداد معطل کیے جانے کے بعد ایٹمی ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار والے میزائلوں کے تجربات روکنے کا دوطرفہ معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا۔

جنوبی کوریا کے تجزیہ نگاروں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ شمالی کوریا اب تیسرا ایٹمی تجربہ کرے گا یا ایک اور طویل فاصلے تک مار والا میزائل داغے گا۔

شمالی کوریا نے پچھلے جمعے کو ناکام ہونے والے راکٹ لانچ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور ا پنے اتحادی چین کی طرف سے مذمت کو بھی مسترد کر دیا۔

پیانگ یانگ زور دیتا ہےکہ اس کا ناکام سیٹلائٹ لانچ میزائل تجربہ نہیں تھا اور یہ فروری میں واشنگٹن سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں تھا؛ جس کے تحت اس نے غذائی امداد کے بدلے یورینیم کی افزودگی اور ایٹمی و میزائل تجربات معطل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

شمالی کوریا نے 2006 اور 2009 میں طویل فاصلے تک مار والے راکٹ داغنے کے چند ماہ بعد ہی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے، جن پر اقوام متحدہ کی مذمت کا سامنا کرنا پڑا اور سلامتی کونسل نے تعزیری اقدامات کرنا شروع کیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.