ٹوکیو: سات اپوزیشن جماعتیں، جن کی قیادت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کر رہی ہے، نے بدھ کو دائت کے ایوان بالا میں کابینہ کے دو وزراء کے خلاف تحاریک مذمت جمع کروائیں۔
ان دو وزراء میں وزیر دفاع ناؤکی تاناکا اور وزیر ارضیات، انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ اور سیاحت تاکیشی مائیدا شامل ہیں۔
تاناکا کو ایل ڈی پی نے حال ہی میں شمالی کوریا کے راکٹ لانچ سے ٹھیک طرح سے نہ نپٹ سکنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ مائیدا پر عوامی انتخابات کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جا رہا ہے جب صوبہ گیفو میں مئیر کے الیکشن میں ایک امیدوار کی حمایت کے لیے ان کے دستخط والی دستاویز گردش میں دیکھی گئی۔
دونوں وزراء نے کہا ہے کہ ان کا استعفی دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔
یہ غیر لازم تحاریک مذمت جمعرات کے بھرپور سیشن میں پاس ہو جانے کی توقع ہے۔