کیوشو الیکٹرک کی طرف سے صارفین کو بجلی کی بچت کی اپیل

ٹوکیو: کیوشو الیکٹرک پاور کو نے جمعے کو اپنے خدماتی علاقے میں واقع گھرانوں اور کاروباروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ بجلی بچائیں تاکہ اس گرما میں بجلی کی طلب میں 5 فیصد کمی کی جا سکے۔

کیپکو کے صدر میچیاکی یوریو نے کہا کہ یوٹیلیٹی کا اپنے چھ ری ایکٹروں میں سے کوئی بھی دوبارہ چلانے کا ارادہ نہیں جو کولڈ شٹ ڈاؤن کی حالت میں رکھے ہوئے ہیں۔ یوریو نے کہا کہ اس کا نتیجہ قریباً صفر فیصد اضافی توانائی کی شکل میں نکلے گا اورانہوں نے رہائشیوں سے جہاں ممکن ہو سکے بجلی بچانے کی اپیل کی۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے کمپنی نے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کے لیے مزید سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اب کم از کم حد 500 کلو واٹ کی بجائے 300 کلوواٹ ہو گی۔

تاہم کیپکو نے کہا کہ وہ بجلی کے معیاری نرخوں میں اضافے پر غور نہیں کر رہی اگرچہ کمپنی کی طرف سے تھرمل ذرائع توانائی پر زیادہ انحصار کی وجہ سے توانائی کی لاگتیں بڑھ گئی ہیں۔

یوریو نے کہا کہ اگر کیپکو مستقبل میں ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ آنلائن نہیں کرتی تو یہ لاگتیں صارفین کو منتقل کی جا سکتی ہیں۔

سردیوں کے دوران بھی کیپکو نے صارفین سے ایسی ہی درخواست کی تھی کہ یکم دسمبر سے 30 مارچ کے دوران صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے اور شام پانچ بجے سے آٹھ بجے کے مصروف اوقات کے دوران بجلی کے استعمال میں کمی کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.