مشتعل ریچھوں نے اکیتا کے ریچھ پارک میں دو خاتون کارکنوں کو ہلاک کر ڈالا

اکیتا: پولیس نے جمعے کو کہا کہ اکیتا صوبے کے پارک میں اپنے احاطوں سے بھاگ جانے والے 6 ریچھوں نے دو خاتون کارکنوں کو ہلاک کر ڈالا۔

برف سے ڈھکے ہاچیمانتائی پارک میں 38 جانور ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر بھورے ریچھ ہوتے ہیں۔

اکیتا کے ایک ترجمان نے کہا کہ شام کے چھٹپٹے میں مقامی شکاریوں نے بھاگنے والے چھ ریچھوں کو گولیوں سے مار ڈالا جو ابھی پارک کی حدود میں ہی تھے، اور مرکز پر کام کرنے والی دونوں خاتون کارکنوں کی لاشیں بازیاب کرائیں۔

ہنگامی خدمات کو صبح دس بجے کے بعد پارک میں ریچھ کے حملوں کے متعلق ہو شیار کیا گیا تھا، جو کہ سردیوں کی وجہ سے سیاحوں کے لیے بند ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ گرنے والی برف کے ڈھیر پر چڑھ کر ریچھ اپنے پنجروں کی دیواریں پھلانگنے میں کامیاب ہوئے۔

اس وقت وہاں موجود تین اراکین عملہ میں سے ایک آدمی بھاگنے میں کامیاب ہو سکا جب کہ ایک خاتون کو بری طرح سے زد و کوب کیا گیا جبکہ دوسری لاپتہ ہو گئی۔ دونوں خواتین کی عمر 76 اور 69 سال تھی۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہنگامی کارکنان نے بعد میں دونوں خواتین کی لاشیں بازیاب کرا لیں۔

ہنگامی کارکنان کو ریچھوں کے پارک میں داخل ہونے میں کئی گھنٹے لگ گئے چونکہ بھاگے ہوئے ریچھوں کے حملے کا ڈر تھا۔

گرمیوں کے مہینوں میں سیاح پارک میں آتے ہیں جہاں انہیں جانوروں کو کھانا دینے کی اجازت بھی ہوتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.