سونی کی طرف سے انٹرنیٹ سے منسلک دستی گھڑی متعارف

سان فرانسسکو: سونی نے جمعرات کو انٹرنیٹ سے منسلک ہونیوالی ایک دستی گھڑی جاری کی جو گوگل کے اینڈرائڈ سافٹویر پر چلتی ہے۔

سونی کے مطابق، اسمارٹ واچ بلو ٹوتھ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پہننے والے کے اینڈرائڈ اسمارٹ فون سے منسلک ہو جاتی ہے۔

سراغ رساں ڈک ٹریسی کی کلاسک گھڑی کی یاد تازہ کرنے والی یہ اعلی ٹیکنالوجی کا شاہکار گھڑی آنلائن اور سونی کے اسٹورز سے 150 ڈالر میں دستیاب ہے۔

“اسمارٹ واچ دوران سفر اور آتے جاتے براہ راست مواد اور تفریح تک رسائی فراہم کرتی ہے،” سونی موبائل کمیونیکیشنز کے کسٹمر یونٹ کے صدر پاؤل ہیمنٹ نے کہا، جنہوں نے اسے “اسمارٹ فون کی رسائی میں اضافہ” کرنے والے آلات کے سلسلے کی پہلی کڑی قرار دیا۔

اسمارٹ واچ کا ڈسپلے وقت دکھانے کے علاوہ ایک ٹچ اسکرین میں بھی بدل سکتا ہے جس پر اسمارٹ فون کی معلومات دستیاب ہوتی ہیں۔

تھرتھراہٹ یا 3.3 سینٹی میٹر کی اسکرین پر چمک پیدا ہونے سے آنے والی کال کا پتا چل سکتا ہے اور پہننے والے کو اپنی ای میل تک رسائی، ٹیکسٹ پیغام بھیجنے یا فیس بک یا ٹوئٹر پر دوستوں کے لیے اپڈیٹ کرنے کے لیے بس کلائی پر نظر ڈالنا ہو گی۔

سونی کے مطابق، اسمارٹ واچ آلات کی خوبیوں میں اضافہ کرنے والی ننھی ایپس بھی گوگل کی آنلائن دوکان گوگل پلے پر دستیاب ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.