ٹوکیو: ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا نے جمعرات کو کہا کہ ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کی جانب سے سینکا کو جزائر کے تین متنازع جزیروں کی خریداری اگلے سال اپریل میں طے پائی ہے جب موجودہ لیز کی مدت ختم ہو گی۔
اشی ہارا نے حال ہی میں ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی زیر قیادت قائم حکومت میں بے چینی کی لہر دوڑا دی تھی جب اس ہفتے واشنگٹن میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے چھ ماہ تک ان تین جزائر کے مالک کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔
اشی ہارا کی کے اعلان کو کچھ لوگوں نے عاقبت نا اندیش قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ چین اور تائیوان دونوں اس پر ناخوش نظر آتے ہیں جو ان جزائر پر ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔
اشی ہارا کے بیٹے اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سیکرٹری جنرل نوبوتیرو اشی ہارا، کو اس ہفتے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب انہوں نے 20 سے 23 اپریل تک شنگھائی کی تونگجی یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے ایک طے شدہ دورے کو موخر کر ڈالا۔ تجزیہ نگار اندازے لگا رہے ہیں کہ شاید باپ کی سرگرمیوں نے بیٹے کے فیصلے پر اثر ڈالا ہے۔