اوئیتا: اپنی 2 سالہ بچی کی لاش دبا دینے والی عورت کے مقدمے میں استغاثہ نے جمعرات کو اس کے لیے دو سال کی سزائے قید کا مطالبہ کیا۔
35 سالہ یوکو ایموتو کو فروری میں اپنی دو سالہ بچی کوتونے کی لاش کو بے یار و مددگار چھوڑنے پر حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی باقیات پچھلے ستمبر میں اس کے ہیجی ماچی، صوبہ اوئیتا میں واقع گھر کے نزدیک جنگل سے برآمد ہوئیں۔
اس کیس کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی، جب ایموتو نے دعوی کیا کہ اس کی دو سالہ بچی ‘کوتونے’ کو سپر مارکیٹ میں کھڑی کار سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ وہ پانچ منٹ کے لیے مارکیٹ میں گئی تھی، لیکن جب وہ لوٹی تو اس کی بچی کار سے غائب تھی۔
پولیس نے لڑکی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔
ایموتو کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے اعتراف کیا کہ اغواء کی کہانی جھوٹ تھی اور کہا کہ اس نے لڑکی کی لاش کو پہاڑوں میں دفنا دیا تھا۔
دو سال کی سزائے قید کی سفارش کرنے کے بعد پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایموتو کے افعال جلد باز اور بے پرواہانہ تھے، اور یہ کہ اس نے بہت سے لوگوں کے لیے بہت سے مسائل کو جنم دیا۔