شکاریوں نے ساپورو کے رہائشی علاقے میں بھورا ریچھ مار ڈالا

ساپورو: ساپورو کے کے رہائشی علاقے میں کئی بار بھورا ریچھ نظر آنے کے بعد جمعے کی صبح شکاریوں نے اسے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

پولیس نے کہا کہ 1.5 میٹر لمبا بھورا ریچھ پہلی بار جمعرات کی سہ پہر مینامی وارڈ میں دیکھا گیا۔ ایک رہائشی نے 110 کو کال کی اور بتایا کہ ریچھ اس کے باغ میں ہے۔ جب پولیس پہنچی تو وہ جا چکا تھا، تاہم اسی دن بعد میں اسے ایک اور جگہ دیکھا گیا۔

جمعے کو ریچھ کی تلاش کے لیے پولیس اور شکاریوں کو حرکت میں لایا گیا۔ اسے موئی واشیتا میں صبح چھ بجے کے قریب پا لیا گیا، جہاں شکاریوں نے اسے گولیوں سے مار ڈالا۔

پچھلے اکتوبر میں بھی عوام کی طرف سے ساپورو کے عوامی مقامات بشمول ہسپتال کے گراؤنڈز، اسکولوں اور پارکوں میں ریچھ دیکھے جانے کی اطلاعات کا سیلاب سا آ گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.