ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے پانچ آدمیوں کو ٹوکیو کے کم از کم 66 رہائشیوں کے ہاں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔
مشتبہ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اکیہابارا کے میڈ کیفےز اور اے کے بی 48 کے کنسرٹس میں شرکت کے لیے روپیہ چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق، اس گروہ کا سرغنہ 21 سالہ یوسوکی تازاکی ہے جو بے روزگار ہے۔ اسے پچھلے دسمبر میں ٹوکیو کے ایدوگاوا وارڈ کے گھر میں نقب لگانے اور 2.1 ملین ین مالیت کی نقدی اور انگوٹھیاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ تازاکی نے چار دوسرے لڑکوں سے مل کر “فائیو گائےز” نامی گینگ بنایا تھا اور اس گروہ نے پچھلے اکتوبر سے 66 گھرانوں میں نقب لگائی۔ ان پر املاک کو آگ لگانے کے کئی کیسوں کا بھی شک ہے۔